وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے مردان کے بابو محلہ گوردوارے میں فائرنگ سے سیوادار جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئرامیرمقام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو اعلیٰ سطحی انکوائری اور خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا مردان میں فائرنگ سے سیوادار جگن ناتھ اور اہلیہ کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے مردان کے بابو محلہ گوردوارے میں فائرنگ سے سیوادار جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئرامیرمقام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو اعلیٰ سطحی انکوائری اور خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے صوبے بھر میں اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک اور دہشت گردانہ واقعات ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ معافی ہیں۔ اس واقعے نے اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پیدا کیا ہے لہٰذا ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔وفاقی وزیر نے سکھ برادری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔








