اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی تقسیم کا فیصلہ متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسران اس حوالے سے متعلقہ بورڈ کے سامنے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ وہ لیسکو ، میپکو اور پیسکو کی تقسیم کے اُمور کے حوالے سے …
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا تقسیم کار کمپنیوں کے امور کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کی تقسیم کا فیصلہ متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسران اس حوالے سے متعلقہ بورڈ کے سامنے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ وہ لیسکو ، میپکو اور پیسکو کی تقسیم کے اُمور کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس قدام کا مقصد ان کمپنیوں کو انتظامی طور پر زیادہ بہتر اور عوام دوست بنانا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز فیصلہ سازی کے تمام اُمور میں شامل ہوں اور اُن کے تمام فیصلوں پر مکمل طور عمل درامد ہونا چاہیے۔ انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور ماہرین کو بھی بورڈ ز آف ڈائریکٹر میں شامل کیا جائے تاکہ متعلقہ کمپنیوں میں انتظامی لحاظ سے بہتری لائی جاسکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بورڈز آف ڈائریکٹر ز سٹریٹجیک فیصلوں میں اپنا اہم فیصلہ کن کردار ادا کریں اور کارپوریٹ گورننس کے اصولوں کے تحت امورکی انجام دہی کے لئے اپنی انتظامیہ کے ساتھ تعاﺅن کریں۔ پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر نے تمام تقسیم کار کمپنیوںسے کہاکہ وہ معاشی خود مختاری کےلئے کام کریں اور انہیں اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ حکومت سے تعاون لینے کی بجائے اوپن مارکیٹ سے اپنے فنڈز پیدا کریں ۔








