وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سینٹر فار یورپین پالیسی سٹڈیز کی دعوت پر برسلز پہنچ گئے

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک یورپ کے معروف پالیسی ادارے سینٹر فار یورپین پالیسی سٹڈیز (سی ای پی ایس ) کی دعوت پر برسلز پہنچ گئے

برسلز۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک یورپ کے معروف پالیسی ادارے سینٹر فار یورپین پالیسی سٹڈیز (سی ای پی ایس ) کی دعوت پر برسلز پہنچ گئے ، جہاں وہ 18 جون کو منعقد ہونے والی اہم بین الاقوامی کانفرنس Transboundary Water Resources: A Weaponized Global Common میں شرکت کریں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے مطابق کانفرنس کا انعقاد سی ای پی ایس اور یورپی یونین، بیلجیئم و لکسمبرگ میں پاکستان کے سفارت خانے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین، بین الاقوامی قانون کے ماہرین، سفارت کار، پالیسی ساز، ماہرینِ ماحولیات اور آبی وسائل کے شعبے سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی، عالمی آبی سلامتی، سرحد پار آبی وسائل، سندھ طاس معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کے تناظر میں پانی کے بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس میں شرکت سے قبل خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناقابلِ قبول سمجھتا ہے کیونکہ پانی صرف ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے روزگار، خوراک، زراعت، معیشت اور قومی سلامتی سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

مزید خبریں