پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید فائرنگ خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں قائم نئی چیک پوسٹ پر کی گئی۔ پاک فوج کی بھر پور جوابی فائرنگ سے 5دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ …

پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید
فائرنگ خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں قائم نئی چیک پوسٹ پر کی گئی۔ پاک فوج کی بھر پور جوابی فائرنگ سے 5دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محمد الیاس شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی بھر پور جوابی فائرنگ سے 5دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب واقع خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں قائم کی گئی نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ہوگیا۔ واضخ رہے کہ اس سے قبل رواں برس 23 ستمبر کو بھی وادی راجگال میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے تھے۔

Leave a Reply