سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی تازہ رپورٹ طلب کر لی۔
سپریم کورٹ،غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی تازہ رپورٹ طلب کر لی۔سپریم کورٹ نے کیس کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد 18 مرتبہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث مقدمے کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا اور ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔








