سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا علامہ اقبال کے یوم ولادت پر پیغام

مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مظمر ہے‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا علامہ اقبال کے یوم ولادت پر پیغام اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مظمر ہے‘شاعر مشرق علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان تھے ، انہوں …

مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مظمر ہے‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا علامہ اقبال کے یوم ولادت پر پیغام

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مظمر ہے‘شاعر مشرق علامہ محمد اقبال مفکر پاکستان تھے ، انہوں نے برصیغر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا ،اسلامی دنیا کے عظیم شاعر کا یوم پیدائش مسلمانوں کو علامہ محمد اقبال کے نظریات و تعلیمات پر فکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔جمعرات کو علامہ اقبال کے 140ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی فلسفیانہ شاعرانہ تحریروں نے عوامی رائے تبدیل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق کا خواب برصغیرکے مسلمانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا‘علامہ اقبال کے پیغام نے مسلمانوں کی مذہبی تعلیمات اور ثقافت کے مطابق زندگی بسر کر نے کے حصول کے لیے ایک نئی روح پھونکی۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور مستقبل کی نئی راہیں دکھائیں،علامہ محمد اقبال کا پیغام اسلامی معاشرے، تصور کائناتی، جغرافیائی اور قومیت کی حدودو قیود سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

Leave a Reply