د فتر خارجہ کے ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)د فتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں پاکستانی سفارتکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جرم میں ملوث افراد کو فوری گرفتار اور پاکستانی سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنا ئے۔افغانستان میں کئی غیر ملکی ریاستی عناصر فعال ہیں۔نیٹو جنرل کا بیان حقائق کے منافی اورانسداد دہشت گردی کی غرض سے …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)د فتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں پاکستانی سفارتکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جرم میں ملوث افراد کو فوری گرفتار اور پاکستانی سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنا ئے۔افغانستان میں کئی غیر ملکی ریاستی عناصر فعال ہیں۔نیٹو جنرل کا بیان حقائق کے منافی اورانسداد دہشت گردی کی غرض سے کوششوں میں مدد گار نہیں ہوگا۔بھارت کی جانب سے گجرات میں جنگی و ہوائی اڈے کی تعمیر کولڈ سٹارٹ سٹریٹجی کا حصہ ہے۔پاکستان کسی بھی بھارتی جارحانہ عزائم کا بھر پور جواب دینے اور ملکی دفاع کیلئے تیار ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوںکا جواب ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ خطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی عناصر متحرک ہیں جو پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔افغانستان میں فعال عناصر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت سے سفارتی اہلکار کا معاملہ پر زور انداز میں اٹھایا ہے جبکہ افغان حکومت نے تعاون اور اس سلسلے میں پیشرفت سے پاکستان کو آگاہ کرنے کا بھر پور یقین دلایا ہے۔افغان صدر نے وزیر اعظم پاکستان اور افغان مشیر برائے قومی سلامی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو فون کر کے پاکستانی سفارتکاروں کو تحفظ دینے اور سیکورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ،آپریشنز رد الفساد اور ضرب عضب کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔نیٹو جنرل کا بیان انسداد دہشت گردی کوششوں میں مدد گا ثابت نہیں ہوگا۔

Leave a Reply