وفاقی وزارت صحت کے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں جاری بھرتیوں کا عمل فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری

وفاقی وزارت صحت نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں جاری بھرتیوں کا عمل فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق قانونی ترامیم مکمل ہونے تک بھرتیوں کا عمل موخر رہے گا

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزارت صحت نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں جاری بھرتیوں کا عمل فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق قانونی ترامیم مکمل ہونے تک بھرتیوں کا عمل موخر رہے گا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں جاری اشتہار کے تحت تقرریوں کا عمل وقتی طور پر غیر موثر ہو گیا ہے۔وزارت صحت نے بھرتیوں کی معطلی کے حوالے سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے اس فیصلے سے اتھارٹی کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قانونی ڈھانچے میں مجوزہ ترامیم پر حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ہی بھرتیوں اور تقرریوں کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔وزارت صحت کے مطابق بھرتی کے عمل کو عارضی طور پر معطل کرنے کا مقصد قانونی اور انتظامی امور کو حتمی شکل دینا ہے تاکہ مستقبل میں ہونے والی تقرریاں متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دی جا سکیں۔مراسلے کے مطابق قانونی ترامیم کے بارے میں حتمی فیصلے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں