اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں تاخیر کے لیے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشیاءالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بھی مقبوضہ کشمیر …
بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں تاخیر کے لیے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہا ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں تاخیر کے لیے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشیاءالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بھی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو روکنے کے لیے انتہائی اور غیر انسانی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے جان بوجھ کر غیر مسلح نہتے معصوم کشمیری مردوں اور عورتوں کو اپنے حق خود ارادیت کے لیے پر امن احتجاج کرنے پر گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں گمنام قبریں بھی دریافت ہوئی ہیں جو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی واضح مثال ہے۔ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی براردی کی عدم توجہ کے سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ دراصل بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ معاملہ قرار دیکر حقائق کو مسخ کر رہا ہے ۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام اور ان کی قیادت کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا۔ وہ اس مسئلہ کے بنیادی فریقین ہیں اور انہیں نظر انداز کرنا غیر منطقی ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں مغرب کے معاشی اور سٹرٹیجک مفادات کی طرف سے فروغ ملا ہے ۔








