اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایجوکیشن ونگ نے ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے فروغ کی اہمیت کے متعلق آگاہی لیکچر دیا

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی): اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایجوکیشن ونگ نے ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے فروغ کی اہمیت کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے ٹریفک قوانین کی پابندی، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور روڈ سیفٹی کے فروغ کی اہمیت پر تفصیلی آگاہی لیکچر دیا۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد نہ صرف ٹریفک حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف اداروں کے تعاون سے آگاہی پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ شہریوں میں ٹریفک شعور کو فروغ دیا جا سکے اور سڑکوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر پنجاب رینجرز اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔مزید برآں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ ایف-10 مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں سے ملاقات کی اور انہیں ٹریفک قوانین، پارکنگ ڈسپلن اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور تاجروں کے ٹریفک سے متعلق مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ تاجر برادری اور شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

اس موقع پر تاجر برادری نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

مزید خبریں