الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے 20 اضلاع پشین /برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسی خیل، سبی،ہرنائی، کوہلو،نصیر آباد،اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر میں خالی ہونے والی 81 مختلف جنرل لوکل کونسلز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20 بلوچستان کے اضلاع کے 81جنرل لوکل کونسلز کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 20 اضلاع پشین /برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسی خیل، سبی،ہرنائی، کوہلو،نصیر آباد،اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر میں خالی ہونے والی 81 مختلف جنرل لوکل کونسلز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 30 جون 2026 کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے اور یکم سے 3 جولائی 2026 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی 2026 تک ہوگی جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 جولائی 2026 کو شائع ہو گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ اتھارٹی کے پاس 10 سے 13 جولائی تک دائرکی جاسکتی ہیں۔ اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 16جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 17 جولائی2026 کو جاری ہوگی۔ 18 جولائی2026 تک امیدوار انتخابی مرحلے سے دستبردار ہوسکتے ہیں جس کے بعد 20جولائی2026 کو امیدواروں کی حتمی انتخابی فہرست جاری کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 09 اگست 2026 کو ہوگی۔








