ترک وزیر اعظم کی امریکی ریپبلکن سینیٹر اور خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکر سے ملاقات

استنبول۔ 09 نومبر (اے پی پی) امریکا کے دورے کے دروان ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ریپبلکن پارٹی کے ٹینیسی سے سینیٹر اور خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکر کے ساتھ ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کا دورہ کرنے والے ترک وزیر اعظم نے باب کروکر کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مولودچاوش اولو ، توانائی اور قدرتی وسائل کے …

استنبول۔ 09 نومبر (اے پی پی) امریکا کے دورے کے دروان ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ریپبلکن پارٹی کے ٹینیسی سے سینیٹر اور خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکر کے ساتھ ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کا دورہ کرنے والے ترک وزیر اعظم نے باب کروکر کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مولودچاوش اولو ، توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک، واشنگٹن میں ترک سفارتخانے کے سفیر سردار کلچ، وزارت عظمی کے خارجہ پالیسی کے مشیر اعلیٰ کریم اور مشیر احسان دردو موجود تھے۔ ملاقات کے بعد سینٹر کروکر نے صحافی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم کے ساتھ ملاقات سے مجھے از حد خوشی ہوئی ہے اور مذاکرات انتہائی مخلصانہ ماحول میں ہوئے ہیں۔

Leave a Reply