قطر ی تنازع بہت چھوٹا معاملہ ہے، یہ کوئی بحران نہیں، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

ریاض۔ 09نومبر (اے پی پی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر ی تنازع بہت چھوٹا معاملہ ہے اور یہ کوئی بحران نہیں ہے۔ہمیں اس سے بڑے مسائل درپیش ہیں۔ان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی ، ایران کا جارحانہ رویہ ،عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں جاری بحران اور لیبیا میں کام نمایاں ہیں۔اس لیے قطری ایشو کو عوام کا مرکزِ توجہ نہیں ہونا چاہیے۔وہ امریکا …

ریاض۔ 09نومبر (اے پی پی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر ی تنازع بہت چھوٹا معاملہ ہے اور یہ کوئی بحران نہیں ہے۔ہمیں اس سے بڑے مسائل درپیش ہیں۔ان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی ، ایران کا جارحانہ رویہ ،عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں جاری بحران اور لیبیا میں کام نمایاں ہیں۔اس لیے قطری ایشو کو عوام کا مرکزِ توجہ نہیں ہونا چاہیے۔وہ امریکا کے کیبل نیوز نیٹ ورک ( سی این این ) سے انٹرویو کے دوران گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومتوں کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ، بلکہ وہ رویے اور کرداروں کی تبدیلی کی پالیسی پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔وہ میڈیا کے ذریعے منافرت نہیں پھیلا رہا ہے اور نہ جذبات ابھار رہا ہے۔

Leave a Reply