اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کو عدالت کے ساتھ نہیں عدالت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے،عمران صاحب آپ کو عدالت کے ساتھ نہیں عدالت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، عمران صاحب پاکستان کے آئینی اور قانونی اداروں سے مفروری، افوجِ پاکستان اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے ،امپائر کی انگلی …
وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کو عدالت کے ساتھ نہیں عدالت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے،عمران صاحب آپ کو عدالت کے ساتھ نہیں عدالت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، عمران صاحب پاکستان کے آئینی اور قانونی اداروں سے مفروری، افوجِ پاکستان اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے ،امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے ،چندے اور پارٹی کے فنڈ سے جوا کھیلنے، منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کی صورت میں سازش کرنے اور پارلیمان پہ حملہ کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چندے اور پارٹی کے فنڈ سے جوا کھیلنے پہ آپ کو شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب منتخب حکومت کے خلاف دھرنے کی صورت میں سازش کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے عمران صاحب پارلیمان پہ حملہ کرنے پہ آپ کو شرم آنی چاہےے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب افوجِ پاکستان اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے پر آپ کو شرم آنی چاہیے ،عمران صاحب پاکستان کے آئینی اور قانونی اداروں سے مفروری پہ آپ کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عائشہ گلالئی کے سوالوں کے جواب نہ دینے پہ آپ کو شرم آنی چاہیے،عمران صاحب اقتدار کی ہوس میں چار سال ملک میں فساد، انتشار اور افراتفری پھیلانے پہ آپ کو شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی کرپشن چھپانے کے لئے خیبر پختونخواہ میں احتساب کمشن کو تالا لگانے پہ آپ کو شرم آنی چاہئے ۔








