ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور محمد ابوبکر بھی ان کے ہمراہ تھے
ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
سرگودھا۔ 19 جون (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور محمد ابوبکر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی نے جیل میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسیرانِ جیل میں موجود عزادار قیدیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے مجالس کے ذاکرین اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ اور واقعہ کربلا صبر، استقامت، برداشت، قانون کی پاسداری اور حق و سچ پر قائم رہنے کا عظیم درس دیتا ہے۔ انہوں نے ذاکرین پرزوردیاکہ اسیرانِ جیل اور عزادار قیدیوں میں امام عالی مقامؑ کے صبر و تحمل، اصلاحِ نفس اور جرائم سے نفرت کے پیغام کو عام کریں تاکہ انمیں مثبت سوچ،کردار سازی اور معاشرے کا مفید شہری بننے کا شعور پیدا ہو سکے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں قائم خواتین اسکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور قیدی خواتین کو فراہم کی جانے والی فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مختلف پروگراموں کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے جیل میں قیدیوں کی بیرکوں کا معائینہ کیا اور جیل میں قائم ویڈیو کال اور فیملی ملاقات سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ جیل کے راشن سٹور اور قیدیوں کے لیے فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار، ذخیرہ اندوزی اور دستیاب اشیائے خورد و نوش کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے کہا کہ جیلیں صرف سزاؤں کے مراکز نہیں بلکہ اصلاحی ادارے ہیں جہاں قیدیوں کی تربیت، بحالی اور معاشرے میں مثبت کردار کے ساتھ واپسی کےلیےمؤثر اقدامات کیےجانے چاہئیں۔ انہوں نےمحرم الحرام کےدوران جیل میں سکیورٹی ، نظم و ضبط اور عزاداری کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔








