وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایل این جی کی فراہمی سے متعلق بین الحکومتی معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت معاہدے سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، موجودہ حکومت پاکستان کی توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایل این جی کی فراہمی سے متعلق بین الحکومتی معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایل این جی کی فراہمی سے متعلق بین الحکومتی معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت
معاہدے سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، موجودہ حکومت پاکستان کی توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی فراہمی سے متعلق بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کی سادہ تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن سکندر سلطان راجہ نے حکومت پاکستان اور ملائیشیا کے پرائم منسٹر ڈیپارٹمنٹ میں نائب وزیر ایچ ای داتو سری دیوامنی ایس کرشناسامے نے حکومت ملائیشیا کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹرنز ایل این جی اظہار یزید اور حکومت پاکستان اور ملائیشیا کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی فراہمی کے لئے بین الحکومتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر فریقین کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ریکارڈ مدت میں ایل این جی ٹرمینلز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے گیس کی مسلسل فراہمی اہم ہے اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے بھی یہ ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ملائیشیا کی ای اینڈ پی کمپنیاں پاکستان کی جانب سے تیل و گیس کے شعبہ میں پیش کئے گئے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں گی۔ ملائیشیا کے پرائم منسٹر ڈیپارٹمنٹ میں نائب وزیر ایچ ای داتو سری دیوامنی ایس کرشناسامے نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملائیشیا کی مہمان شخصیات نے بھرپور استقبال اور اسلام آباد میں قیام کے دوران ان مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ توانائی کے شعبہ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔








