ماسکو۔ 09 نومبر (اے پی پی)روسی صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ترک صدر رجب طیب اردگان کی آئندہ ہفتے ہونے والی ملاقات شام کے بحران پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے خارجہ امور کے مشیر یوری اوشاکوف کی طرف سے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں صدور آئندہ ہفتے سوچی …
ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر کے مابین ملاقات میں شامی بحران کا موضوع اولین ترجیح ہوگا،کریملن

مزید خبریں
ماسکو۔ 09 نومبر (اے پی پی)روسی صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ترک صدر رجب طیب اردگان کی آئندہ ہفتے ہونے والی ملاقات شام کے بحران پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے خارجہ امور کے مشیر یوری اوشاکوف کی طرف سے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں صدور آئندہ ہفتے سوچی میں ملاقات کریں گے ،جس میں شامی بحران کا موضوع اولین ترجیح ہوگا اور اس موضوع پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں شام کی عوامی کانگریس کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔








