وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنوں کے علاقے میں دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم لوگوں اور بچوں کو نشانہ بنانا درندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درندہ صفت خوارجی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔








