پشاورپولیس نےضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے کاروائیوں کاسلسلہ مزید تیزکر دیا گیا ہے
پشاورمیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکا سلسلہ جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 20 جون (اے پی پی):پشاور، پشاورپولیس نےضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے کاروائیوں کاسلسلہ مزید تیزکر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژون محمد ارشد خان کی ہدایات پرتھانہ ریگی اورتھانہ مچنی گیٹ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا،ڈی ایس پی ریگی سرکل اور ڈی ایس پی ورسک سرکل کی نگرانی میں ہونے والے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ ریگی اورایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ کے ہمراہ ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، آر آرایف، لوکل پولیس، سنیفرڈاگز اوردیگر ٹیموں نے حصہ لیا، کاروائی میں مشکوک افراد اورغیررجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، ترجمان پولیس کے مطابق قیام امن کی خاطر ضلع بھرمیں سنیپ چیکنگ اورسرپرائز ناکہ بندیاں جاری ہیں جبکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کیپٹل سٹی پولیس پشاورکی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔








