منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ سلمان نثار نے پی ڈی پی زون 1 کے کنٹریکٹرز کے ساتھ سائٹ پر میٹنگ کی
منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ کی پی ڈی پی زون 1 کے کنٹریکٹرز کے ساتھ سائٹ پر میٹنگ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 20 جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ سلمان نثار نے پی ڈی پی زون 1 کے کنٹریکٹرز کے ساتھ سائٹ پر میٹنگ کی۔میٹنگ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار، ورک پلان اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے متعلقہ کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سیوریج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔








