اقوام متحدہ ۔ 10 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو منصفانہ طریقے سے حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1967ءسے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ ایک خود مختار فلسطینی ریاست …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 10 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو منصفانہ طریقے سے حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1967ءسے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ ایک خود مختار فلسطینی ریاست ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کےلئے گولان کی پہاڑیوں سمیت تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے قابض افواج کا انخلا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطہ میں امن کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال اسرائیل کی طرف سے منظم انداز میں بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی زندہ مثال ہے جس سے لاکھوں فلسطینی باشندوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اسرائیلی حکام بلاجواز گرفتاریوں، گھروںکو مسمار کرنے اور زمینیں چھیننے جیسے اقدامات کی صورت میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزادے رہے ہیں۔








