وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران آمد ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران آمد ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
تہران۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے امریکہ ایران معاہدہ کو خطے میں پائیدار امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔