چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے افسران اور اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کے جائزہ کیلئے جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے علاوہ نیب کے تمام افسران اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دی ہے۔ جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے تمام افسران/اہلکاروں کی 2017ءمیں کارکردگی کا جائزہ لیتے …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے علاوہ نیب کے تمام افسران اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع معیاری گریڈنگ نظام کی منظوری دی ہے۔ جامع معیاری گریڈنگ نظام کے تحت تمام ریجنل بیوروز اور نیب کے تمام افسران/اہلکاروں کی 2017ءمیں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ریجنل بیوروز/افسران کی نہ صرف خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ نا اہل، غیر ذمہ دار اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نہ سر انجام دینے والے ریجنل بیوروز/افسران/اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شکایات کی تصدیق سے انکوائری، انکوائری سے انویسٹی گیشن اور ریفرنس دائر کرنے کے لئے جو 10 ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات تمام ریجنل بیوروز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply