وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم کا تقریب سے خطاب

شیخوپورہ۔10 نومبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک میں جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہو ئی ہے اس کی مثال پچھلے کسی ادوار میں نہیں ملتی ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان کی قومی شاہراہوں پر قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھا دی ہے ،ہماری حکومت نے جو پودا 1997میں لگایا تھا وہ …

شیخوپورہ۔10 نومبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک میں جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہو ئی ہے اس کی مثال پچھلے کسی ادوار میں نہیں ملتی ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان کی قومی شاہراہوں پر قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھا دی ہے ،ہماری حکومت نے جو پودا 1997میں لگایا تھا وہ آج پر وان چڑھ کر ایک گھنے سایہ دار اور پھل دار درخت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے موٹر وے انٹر چینج شیخوپورہ ٹریننگ سنٹر میں سالانہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے شر کاءسے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سید کلیم امام ،کمانڈنٹ ٹریننگ سنٹر ڈی آئی جی خالد محمود،ڈپٹی کمانڈنٹ سید حشمت کمال ،ایس ایس پی مسرور احمد کلاچی ،ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خاں ورک ، ایس ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن چوہدری افتخارالحق گجر ،چیف کوارڈینیٹر سول ڈیفنس چوہدری الیاس گجر و دیگر موجود تھے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے اور یہ پولیس کے مختلف 15ڈیپارٹمنٹس میں سے سب سے بہتر قرار پائی ہے ،شاہراہو ں کی حفاظت اور انسانیت کا تحفظ کوئی معمولی عمل نہیں بلکہ ایک عظیم جہاد ہے اور اس جہاد کیلئے اللہ تعالیٰ نے آپ لوگو ں کو منتخب کیا ہے

Leave a Reply