صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیار کی ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیار کی ملاقات قوانین کی اسلامائزیش کے سلسلہ میں قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، صدر ممنون حسین اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیار نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر انہیں اسلامی نظریاتی …

صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیار کی ملاقات
قوانین کی اسلامائزیش کے سلسلہ میں قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، صدر ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اللہ بخش کلیار نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر انہیں اسلامی نظریاتی کونسل کارکن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کی اسلامائزیش کے سلسلہ میں قوم کو اسلامی نظریاتی کونسل سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اس لئے وہ توقع کرتے ہیں کہ اس اہم آئینی ادارے کے رکن کی حیثیت سے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اللہ بخش کلیار نے ایک اہم قومی ذمہ داری کےلئے اپنے انتخاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے خلوص نیت سے کام کریں گے۔

Leave a Reply