اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات( کل) سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات( کل) سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تحت فالو اپ کے طور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات( کل) اتوار 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوں گے۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان اور قطر کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔پاکستان بطور ثالث ایران ۔ امریکہ مذاکرات کے عمل میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردارادا کرتا رہے گا تاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔








