نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار (کل) ہونے والے علاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے
نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار (کل) ہونے والے علاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار محمد اسحاق ڈار (کل) 21 جون بروز اتوار ہونے والے علاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔قاہرہ پہنچنے پر ان کا استقبال مصر کی وزارتِ خارجہ کے اسسٹنٹ وزیر برائے پالیسی پلاننگ، تحقیق، بحران و انتظام اور جائزہ امور نذیہ النجارے (Nazih El Naggary) اور مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے کیا۔