اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو 2 بجے سے لے کر 4 بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات خود نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سنیں گے، نیب کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو نے تمام شکایت …
چیئرمین نیب کا ہر ماہ کی آخری جمعرات کو بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو 2 بجے سے لے کر 4 بجے تک عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات خود نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سنیں گے، نیب کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو نے تمام شکایت کنندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنی مکمل درخواستیں ٹھوس ثبوتوں اور اپنے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ لائیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ”احتساب سب کیلئے“ کے اصول پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے اور احتساب قانون کے مطابق ہوتا ہوا نظر آئے گا اور اس سلسلہ میں کسی دباﺅ اور سفارش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔








