پاکستان ایشین ڈبلز سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان ایشین ڈبلز سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری ایشین ڈبلز سکوائش چیمپئن شپ 2026 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نےملائیشیا کے امیشین راج چندارن اور جوآخم چواہ کو مسلسل دو گیمز میں شکست دی۔ پاکستان نے مقابلہ 0-2 سے اپنے نام کیاجس کاسکور 8-11 اور 5-11 رہا۔
نور زمان اور ناصر اقبال نے میچ کے دوران ابتدا ہی سے حریف کھلاڑیوں پر برتری قائم رکھی اور جارحانہ و منظم کھیل پیش کرتے ہوئے باآسانی کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی جوڑی کی عمدہ کارکردگی نے انہیں ایونٹ کے فائنل تک رسائی دلائی۔چیمپئن شپ کافائنل کل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔








