پنجاب بھرمیں 1203ٹریفک حادثات،6افرادجاں بحق،1430زخمی ہوئے،ترجمان
پنجاب بھرمیں 1203ٹریفک حادثات،6افرادجاں بحق،1430زخمی ہوئے،ترجمان
لاہور۔21جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1203ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق اور1430زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1203ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 640شدید زخمی افراد کو فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ790معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ریسکیو 1122صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 795ڈرائیورز،52کم عمرڈرائیور،494مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق 231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت281متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد86حادثات میں 102متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان66حادثات میں 76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔









