علامہ اقبال کے پیغام نے پوری قوم میں جو روح پھونکی اس کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، سفیر اعزازاحمد چوہدری کا اقبال ڈے کے سلسلہ میں ایمبیسی فورم کی تقریب سے خطاب واشنگٹن ڈی سی ۔ 10 نومبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام نے پوری قوم میں جو روح پھونکی اس کاسلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ انہوں …
سفیر اعزازاحمد چوہدری کا اقبال ڈے کے سلسلہ میں ایمبیسی فورم کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
علامہ اقبال کے پیغام نے پوری قوم میں جو روح پھونکی اس کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، سفیر اعزازاحمد چوہدری کا اقبال ڈے کے سلسلہ میں ایمبیسی فورم کی تقریب سے خطاب
واشنگٹن ڈی سی ۔ 10 نومبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام نے پوری قوم میں جو روح پھونکی اس کاسلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے یہ بات اقبال ڈے منانے کے سلسلہ میں ایمبیسی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جمعہ کو امریکا سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے عظیم فلسفی ، مفکر اور شاعر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جن کی اردو اور فارسی میں مشہورومعروف تحریروں کودنیا بھر میں مانا جارہا ہے۔ اقبال کی شاعری، فلسفہ اور سوچوں نے براعظم ہند کے مسلمانوں کو جلابخشی ہے کہ وہ اپنے علیحدہ وطن کے قیام کامطالبہ کریں جس کے نتیجہ میں 1938ءمیں اقبال کی وفات کے بعد ایک عشرہ کے اندر اندر پاکستان معرض وجود میں آگیا ۔ تقریب میں اقبالیات کے ماہر سکالر ڈاکٹر معظم صدیقی نے علامہ اقبال کی زندگی، مختلف مدارج اور حالات و واقعات کے بارے میں بتایا اور بتایاکہ علامہ اقبال کے عظیم ترین ہونے کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ ان کی تحریروں اور شاعری نے عوام کی قسمت ہی بدل دی۔








