اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن
اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران 493 افراد،206 گھرانوں، 06 ہوٹلوں، 52دکانیں، 180 موٹر سائیکلوں اور 88 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 10موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران 493 افراد،206 گھرانوں، 06 ہوٹلوں، 52دکانیں، 188 موٹر سائیکلوں اور 88 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 10 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں۔









