سعودی وزراءاور مختلف ڈویژنوں کے سربراہوں پر مشتمل سعودی عرب کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے گا،سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی اے پی پی سے گفتگو اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سعودی وزراءاور مختلف ڈویژنوں کے سربراہوں پر مشتمل سعودی عرب کا وفد کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا …
سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
سعودی وزراءاور مختلف ڈویژنوں کے سربراہوں پر مشتمل سعودی عرب کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے گا،سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی اے پی پی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سعودی وزراءاور مختلف ڈویژنوں کے سربراہوں پر مشتمل سعودی عرب کا وفد کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کی غرض سے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریگا۔یہ بات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے جمعہ کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری،تجارت میں مزید اضافے کی غرض سے دو طرفہ اقتصادی تعاون کے امور پر بات چیت کرینگے۔سفیر نے کہا کہ سعودی وفد تجارت سمیت مختلف وزارتوں کے حکام پر مشتمل ہوگا۔وفد سی پیک اور گوادر پورٹ سمیت پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیگا۔اس کے علاوہ پاکستانی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں سعودی عرب کے وژن 2030 میں پاکستان کی شرکت ،معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔دفاعی تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی کیڈٹس اس وقت پی ایم اے کاکول،پی اے ایف اکیڈ می رسالپور اور نیول اکیڈمی کراچی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔نواف المالکی نے کہا کہ پاکستان میں 550سعودی کیڈٹس کی تربیت دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دفاعی تعاون کی علامت ہے۔حالیہ اقتصادی اصلاحات اور انسداد بدعنوانی مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030میں بہتر جائزے اور پر وقار انداز سے داخلے کا خواہاں ہے۔پاک سعودی تعلقات سے متعلق سفیر نے کہا کہ ان تعلقات کی بنیاد 1400سال قبل اسلام کے عروج کیساتھ ہی رکھی گئی تھی۔اب یہ تعلقات اقتصادی،تعلیمی،ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں تبدیل ہو چکی ہیں۔








