بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے شرکا کا خطاب

پاکستان سی پیک منصوبہ اور سعودی عرب وژن 2030ءسے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے شرکا کا خطاب اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”تشکیل پاکستان میں مسلم دنیا کا کردار، سعودی عرب ایک مثال“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے شرکاءنے کہا ہے کہ پاکستان کا سی پیک منصوبہ اور سعودی عرب کے …

پاکستان سی پیک منصوبہ اور سعودی عرب وژن 2030ءسے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے شرکا کا خطاب

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”تشکیل پاکستان میں مسلم دنیا کا کردار، سعودی عرب ایک مثال“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے شرکاءنے کہا ہے کہ پاکستان کا سی پیک منصوبہ اور سعودی عرب کے وژن 2030ءکے باعث دونوں ممالک جلد اپنے اہداف حاصل کرکے اپنی اہمیت دگنی کر دیں گے، قیام پاکستان سے لے کر اب تک دونوں ممالک کے مابین مثالی تعاون دن بدن وسیع ہو رہا ہے اور اب معاشی تعاون پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، پاکستان کا استحکام پوری مسلم دنیا کا استحکام ہے، اسلامی یونیورسٹی پاک سعودی تعلقات کی بہترین مثال ہے، مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر دہشت گردی سے چھٹکارے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بحث کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار کرنے والے شرکاءمیں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی، سینیٹر مشاہد حسین سیّد، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز، مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجاز الحق، مولانا طاہر اشرفی، مسلم دنیا کے سفارتکار، صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش اور جامعہ کے سکالرز شامل تھے جبکہ جامعہ کے نائب صدور اور ڈینز سمیت اساتذہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی سیمینار میں شریک تھیں۔ سیمینار کا انعقاد جامعہ کی کلیہ اصول الدین، ادارہ تحقیقات اسلامی اور اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق مکالمہ نے مل کر کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا استحکام پوری مسلم دنیا کا استحکام ہے، پاکستان نے سی پیک معاہدے اور دیگر اہم منصوبے شروع کر رکھے ہیں جو کہ اس کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، اور پاکستان کے ساتھ تعلقات پر سعودی عرب کو فخر ہے۔

Leave a Reply