فلپائن ،سکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

فلپائن کے شہر تکلوبان میں سکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پیر کو صبح تقریباً 9 بجے سان ہوزے نیشنل ہائی سکول میں پیش آیا جب سکول میں کلاسیں جاری تھیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے

منیلا۔22جون (اے پی پی):فلپائن کے شہر تکلوبان میں سکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پیر کو صبح تقریباً 9 بجے سان ہوزے نیشنل ہائی سکول میں پیش آیا جب سکول میں کلاسیں جاری تھیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، دونوں مشتبہ حملہ آور کم عمر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیوز میں کلاس روم کے اندر فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں ۔ حکام نے ابھی تک حملے کے ممکنہ محرک (مقصد) کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ ملزم، جو سکول کا گریڈ 9 کا طالب علم ہے، کیمپس کے اندر سے گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرا کم عمر ملزم فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔

مزید خبریں