پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت کوکلبھوشن یادیو کی انکی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے‘ پاکستان نے اس سلسلے میں پیشکش کا مراسلہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا ‘کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بلوا کر ملاقات کرائی جائیگی‘ ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت کو کلبھوشن یادیو کی …
پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت کوکلبھوشن یادیو کی انکی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت کوکلبھوشن یادیو کی انکی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے‘ پاکستان نے اس سلسلے میں پیشکش کا مراسلہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا ‘کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بلوا کر ملاقات کرائی جائیگی‘ ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت کو کلبھوشن یادیو کی انکی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔پاکستان نے اس سلسلے میں پیشکش کا مراسلہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا ۔کلبھوش کی اہلیہ کو پاکستان بلوا کر ملاقات کرائی جائیگی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی باضابطہ پیشکش کی ہے۔بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر اور را ایجنٹ کلبھوش یادیو کو 3مارچ 2016کو پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر گرفتار کیا گیا تھا۔بعد ازاں اس نے عدالت میں مجسٹریٹ کے رو برو را کیلئے جاسوسی کرنے اور پاکستان میں دہشت گردی و تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔








