ملتان۔10 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزےر برائے توانائی سردار اوےس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 4سال کی جدوجہد کے بعد بجلی کی پےداوار بڑھا کر لوڈشےڈنگ کا خاتمہ کےاہے ۔ اب ہماری ترجےح صارفےن کو درست بلوں کی فراہمی اور بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائی ہے ۔ غلط بل بھےجنے والے اہلکاروں کو سزا ہوگی اور بجلی چوری مےں ملوث افراد کے خلاف مقدمات …
حکومت نے گزشتہ 4سال کی جدوجہد کے بعد بجلی کی پےداوار بڑھا کر لوڈشےڈنگ کا خاتمہ کےاہے ۔ سردار اویس لغاری

مزید خبریں
ملتان۔10 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزےر برائے توانائی سردار اوےس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 4سال کی جدوجہد کے بعد بجلی کی پےداوار بڑھا کر لوڈشےڈنگ کا خاتمہ کےاہے ۔ اب ہماری ترجےح صارفےن کو درست بلوں کی فراہمی اور بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائی ہے ۔ غلط بل بھےجنے والے اہلکاروں کو سزا ہوگی اور بجلی چوری مےں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرواﺅں گا ۔ آنے والے چند سالوں مےں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابر لاکھڑاکرےں گے ۔ درجنوں ترقےاتی منصوبے زےر تکمےل ہےں جن کا سہرا وزےر اعلیٰ پنجاب شہبازشرےف کے سَر ہے ۔وہ کوٹ چھٹہ کی مختلف ےونےن کونسلوں مےں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے جن مےں مختلف سےاسی رہنماﺅں اور برادران نے مسلم لےگ (ن) مےں شمولےت کا اعلان کےا ۔ انہوں نے کہا کہ نےا پاکستان بنانے والے دےکھ لےں کہ کس طرح ےہاں ترقےاتی کام ہورہے ہےں اور عوام کس طرح ذاتی مفادات کے اسےروں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لےگ (ن) اور ہمےشہ سے شرافت کی سےاست اور خدمت کو ترجےح دےنے والے لغاری گروپ مےں شامل ہورہے ہےں ۔ اقتدار اےک کھوکھلی شے ہے حقےقت عوام کی محبت اور اعتماد ہے جو اصل اقتدار ہے ۔








