وزارت خزانہ نے ”سینٹ پینل نے غیر ملکی بنکوں کو سخت کارروائی کی تنبیہ کی ہے“ کے عنوان سے میڈیا رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے اس رپورٹ کہ ”سینٹ پینل نے غیر ملکی بنکوں کو سخت کارروائی کی تنبیہ کی ہے“ کو مسترد کردیا ہے۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین بنکوں نے یورو بانڈز 2015ءکے معاملے پر جاری …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے اس رپورٹ کہ ”سینٹ پینل نے غیر ملکی بنکوں کو سخت کارروائی کی تنبیہ کی ہے“ کو مسترد کردیا ہے۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین بنکوں نے یورو بانڈز 2015ءکے معاملے پر جاری تحقیقات میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت خزانہ نے 2015ءمیں مسابقتی ٹینڈرز کے عمل کے ذریعے تین بنکوں سٹی بنک‘ ڈوئچے بنک اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی بین الاقوامی سرمایہ کاری مارکیٹ میں ساورن بانڈز کے اجراءکے لئے جوائنٹ لیڈ منیجرز (جے ایل ایم) کے طور پر خدمات حاصل کیں۔ تینوں بنک بک بلڈنگ کے عمل کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں جوائنٹ لیڈ منیجرز کے طور پر یورو بانڈز 2015ءفروخت کر رہے ہیں۔ جوائنٹ لیڈز منیجرز کی تقرری اور یورو بانڈز کی فروخت کا عمل شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور نے اس معاملے پر پہلے بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور جوائنٹ لیڈ منیجر کو سننے کی خواہش کااظہار بھی کیا تھا۔

Leave a Reply