فیسکوکی عاشورہ محرم کے تعزیہ کے جلوسوں کے دوران تعزیہ اور علم کےساتھ لوہے کے لمبے راڈز استعمال کرنے سے گریزکی اپی

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیلتھ سیفٹی انوائرنمنٹ ڈائریکٹو ریٹ نے چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامرکی ہدایات کی روشنی میں یوم عاشور ہ کے حوالے سے سیفٹی ہدایات جاری کی ہیں اورمنتظمین سے اپیل کی ہے

فیصل آباد ۔ 22 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیلتھ سیفٹی انوائرنمنٹ ڈائریکٹو ریٹ نے چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامرکی ہدایات کی روشنی میں یوم عاشور ہ کے حوالے سے سیفٹی ہدایات جاری کی ہیں اورمنتظمین سے اپیل کی ہے کہ تعزیہ کے جلوسوں کے دوران تعزیہ اور علم کے ساتھ لوہے کے لمبے راڈز استعمال کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ خدانخواستہ غلطی سے کہیں وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر حادثہ کا باعث نہ بن جائیں اوردوران جلوس فیسکو تنصیبات” بجلی کے پولز یا سٹے وائر ز”کوبھی ہاتھ نہ لگائیں۔فیسکو کے ترجمان سعید رضانے کہا کہ روشنی کیلئے فیسکو کی ایل ٹی لائنوں کے ساتھ لائٹس کے ڈائریکٹ کنکشن نہ کریں کیونکہ وہ کسی بھی جان لیوا حادثہ کا موجب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بجلی کا پول یاکھمبا ٹوٹ جائے یاتاریں زمین کے قریب ہو جائیں تو عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ ان کو با لکل ہاتھ نہ لگائیں اوراپنے بچوں کو ادھر جانے یا ہاتھ لگانے سے سختی سے روکیں اور فوراً فیسکوکے متعلقہ دفتر سے رجوع کریں نیزجب تک وہ راستہ کلیئر نہ ہو جائے وہاں سے نہ گزریں۔انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے بجلی کے بل پر درج فیسکو سب ڈویژن کے نمبر،ٹول فری نمبر080066554 ہیلپ لائن 118یا فیسکو ہیڈکوارٹرزکے مرکزی کمپلینٹ سنٹر کے نمبرز0419220290اور0419220618پربھی رابطہ کرسکتے ہیں۔