پی سی بی پوڈکاسٹ کی 84ویں قسط میں فاسٹ بولر خرم شہزاد کی شرکت، کیریئر پر تفصیلی گفتگو
پی سی بی پوڈکاسٹ میں قومی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی شرکت، کیریئر کے مختلف مراحل پر تفصیلی گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔22جون (اے پی پی):پی سی بی پوڈکاسٹ کی 84ویں قسط میں قومی فاسٹ بولر خرم شہزاد نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کرکٹ سفر، ڈیبیو اور کیریئر کے مختلف مراحل پر تفصیلی گفتگو کی۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ وہ اب تک پاکستان کی جانب سے سات ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور ہر مرحلہ ان کے لیے سیکھنے کا موقع رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کو خاص طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ پرتھ میں 2023 کا پہلا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ تھا۔انہوں نے مستقبل میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ممکنہ ٹیسٹ سیریز کے چیلنجز پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا اہم موقع ہوں گی۔خرم شہزاد نے 2025 میں کاونٹی کرکٹ کے اپنے تجربے کو بھی مثبت قرار دیا اور کہا کہ وہاں کھیلنے سے انہیں مختلف کنڈیشنز میں باولنگ کی بہتر سمجھ حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کے ساتھ اپنے حالیہ تجربے پر بھی روشنی ڈالی اور اسے اپنے کیریئر کے لیے اہم قرار دیا۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال کیمپ میں اپنی مہارتوں پر بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ آئندہ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔








