زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ اور ٹریفک انسپکٹر کا لاری اڈہ کا دورہ، پبلک ٹرانسپورٹ کا معائنہ

مانسہرہ۔ 22 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ جنید جمشید اور انسپکٹر ٹریفک انس خان نے جنرل بس اسٹینڈ (لاری اڈہ) کا دورہ کیا اور مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں ٹرانسپورٹرز،ڈرائیورز اور متعلقہ حکام کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں مسافروں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق کرائے وصول کرنے کی ہدایت کی گئی۔حکام نے خبردار کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر کہا گیا کہ ٹریفک پولیس عوامی سہولت کے لیے مختلف شاہراہوں اور اڈوں پر کرایوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں