نشتر ٹاون لاہور میں 1500 سے زائد ورکرز ،83 آپریشنل گاڑیاں اور313 لوڈر رکشوں نے میں صفائی انتظامات مکمل کئے

لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد، مضافاتی علاقوں تک خصوصی صفائی آپریشن جاری

لاہور۔22جون (اے پی پی):لاہور میں ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اربن ایریاز کے ساتھ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی خصوصی صفائی انتظامات پر عملہ اور مشینری تعینات ہے۔

بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے نشتر ٹاون میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیموں کی جانب سے عطا بخش روڈ، گجومتہ چوک، ہڈیارہ ڈرینز کے اطراف صبح سویرے مینوئل اور مکینیکل واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر نشتر ٹاون میں1500 سے زائد ورکرز ،283 آپریشنل گاڑیاں اور313 لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز میں سکریپنگ سویپنگ،واشنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ہلوکی،چندرائے، کاہنہ نو،گجومتہ،بیدیاں روڈ سمیت22 ہاٹ اسپاٹس ایریاز اور پلاٹس بھی مکمل طور پر کلیئرکر دیئے گئے۔آشیانہ روڈ،اعوان مارکیٹ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں بھی ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کی گئی۔ٹاون شپ، گرین ٹاون اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔مزید برآں تمام ٹاونز میں مرحلہ وار زیرو ویسٹ ایکٹیویٹی کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے صفائی عملے سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔