لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔22جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، وزیرآباد، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، نورپوتھل، بھکر، لیہ میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں گرد و غبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر موسم گرم اور خشک رہا تا ہم مری، گلیات، جہلم، میانوالی، لیہ بھکر، ملتان، خانیوال، پاکپتن، ساہیوال، راجن پور، تونسہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر تیز ہواوںاور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 39فیصدریکارڈ کی گئی لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 133فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 117،سی ای آر پی 124، برکی روڈ117،عسکری ٹین 73، ماڈل ٹائون 102، بیدیاں روڈ 112اور علامہ اقبال ٹاون میں 132ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔پیر کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، میانوالی، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، فیصل آباد اور راجن پور میں چند مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری ہو سکتی ہے۔منگل کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، مری، گلیات، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، فیصل آباد، خانیوال میں چند مقامات پر تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔








