اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری نے پاکستان میں صنعتوں کی تیزی سے ترقی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کے فروغ کیلئے چینی ماہرین کے کردار کو سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے صنعتی تعاون کے بارے میں پاکستان چین مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ سرمایہ کاری بورڈ سے جمعہ کو …
پاکستان میں تیزی سے صنعتوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی بہت ضروری ہے،سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری نے پاکستان میں صنعتوں کی تیزی سے ترقی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کے فروغ کیلئے چینی ماہرین کے کردار کو سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے صنعتی تعاون کے بارے میں پاکستان چین مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ سرمایہ کاری بورڈ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس کی چین کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمہ انٹرنیشنل کوآپریشن (این ڈی آر سی) لی ژوڈانگ اور پاکستان کی جانب سے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری نے مشترکہ طور پر صدارت کی۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے صنعتوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی بہت ضروری ہے، صنعتی تعاون کے تحت تمام اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ہمارا لائحہ عمل واضح ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این ڈی آر سی لی ژوڈانگ نے چین کے دو وفود کے دورہ پاکستان کے دوران سہولیات فراہم کرنے پر سرمایہ کاری بورڈ کے انتظامات کی تعریف کی۔ میرین کے وفود نے ترجیحی خصوصی اقتصادی زونز کیلئے 6 مقامات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔








