چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےنئی دہلی میں مصر کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹر ی جنرل یوسف علاء الدین سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ کی مصر کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹر ی جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
نئی دہلی ۔23جون (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےنئی دہلی میں مصر کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹر ی جنرل یوسف علاء الدین سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شنہوا کے مطابق وانگ ای، جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے کہا کہ رواں سال چین اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس موقع کو دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ، سیاسی اعتماد میں اضافے، عملی تعاون کے فروغ اور کثیرالجہتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور چین و مصر، گلوبل ساؤتھ کے اہم ارکان ہونے کے ناطے، بین الاقوامی اور علاقائی استحکام کے فروغ میں اہم ذمہ داریاں رکھتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک برکس اور اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر مصر کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی خودمختاری، اتحاد اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور ایک منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام میں مدد ملے۔اس موقع پر یوسف علاء الدین نے چین کو مصر کا حقیقی دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے چین کی جانب سے مصر کو طویل عرصے سے فراہم کی جانے والی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مصر "ایک چین” پالیسی پر بدستور قائم رہے گا اور چین کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی روشنی میں اور سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مصر چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، برکس اور چین-افریقہ تعاون فورم کے تحت عملی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران فریقین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یوسف علاء الدین نے خطے میں حالیہ پیش رفت اور مصر سمیت دیگر فریقوں کی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا اور امن کے فروغ کے لیے چین کے کردار کو سراہا۔








