ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ کوئی بھی معاملہ خاص طور پر ایرانی پارلیمنٹ کی منظوری اور قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے فیصلوں کے تابع ہوگا۔
آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون پہلے سے طے فریم ورک کے مطابق جاری ہے، ایران

مزید خبریں
تہران ۔23جون (اے پی پی):ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ کوئی بھی معاملہ خاص طور پر ایرانی پارلیمنٹ کی منظوری اور قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے فیصلوں کے تابع ہوگا۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یہ بھی واضح کیا کہ تہران نے گزشتہ اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے مذاکرات میں ایٹمی معاملے پر بحث نہیں کی اور نہ ہی کوئی نئی ذمہ داریاں قبول کی ہیں۔اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ "اسلام آباد” مفاہمت کے تحت ایران کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد دوسرے فریق کی جنگ کے خاتمے، ایرانی تیل کی برآمدات کے تسلسل اور منجمد اثاثوں اور فنڈز کی رہائی سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے سے منسلک رہے گا۔








