الیکشن کمیشن بلوچستان نے ضلع قلات میں کونسلرزکی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن بلوچستان نے ضلع قلات میں کونسلرزکی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
کوئٹہ۔ 23 جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے ضلع قلات میں کونسلران کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی شیڈول کا اجرا کردیا گیا ہے ۔صوباِئ الیکشن کمشنر بلوچستان کی جانب ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی سے بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر آن لائن حلف لیا گیا۔ حلف برداری کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمداسماعیل اسسٹنٹ الیکشن آفس صدام حسین ودیگر انتظامی افسران موجودتھے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع قلات میں کونسلر ز کی دو خالی نشستوں پر دوبارہ انتخابات 9اگست 2026 کو منعقد ہوں گے۔ایم سی قلات کی وارڈ نمبر 13شیشہ ڈغار یونین کونسل نیچارہ امیری وارڈ نمبر 5 پر انتخابات ہوں گے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ڈی سی قلات منیر احمد درانی نے حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ انتخابی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی یکم جولائی سے 3جولائی 2026 تک جمع کراسکیں گے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر منیراحمددرانی نے کہا کہ کونسلرز کی خالی نشستوں پر دوبارہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کررہے ہیں ۔پرامن اور غیرجانبدارانہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔









