اے آئی ایڈٹیک کانفرنس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیمی اصلاحات کی ضرورت پر زور
اے آئی ایڈٹیک کانفرنس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی تعلیمی اصلاحات کی ضرورت پر زور
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آباد اور ’’کیریئر کونیکٹ‘‘ کے اشتراک سے منعقدہ مصنوعی ذہانت سے متعلقہ کانفرنس 2026 میں ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، محققین، ٹیکنالوجی ماہرین اور صنعت سے وابستہ نمائندوں نے تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر سمیعہ رحمان ڈوگر نے کی جبکہ پروگرام کی ترتیب کیریئر کونیکٹ کے بانی حذیفہ سرفراز نے دی۔
مقررین نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تدریس، تحقیق، تعلیمی منصوبہ بندی اور انتظامی امور میں نئی راہیں کھول رہی ہے۔ ڈاکٹر محسن رضا نے طلبہ کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر شمسہ عزیز نے اساتذہ کی تربیت میں اے آئی کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔
ڈاکٹر رضوان ریاض نے معیاری اور جامع تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر زور دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر تعلیمی شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔









