آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کی آمدورفت جاری

دو ملین بیرل سے کچھ کم خام تیل لے جانے والے2ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبی ٹریفک کی روانی اب بہتر ہو رہی ہے ۔

تہران۔23جون (اے پی پی):دو ملین بیرل سے کچھ کم خام تیل لے جانے والے2ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبی ٹریفک کی روانی اب بہتر ہو رہی ہے ۔ العربیہ اردو نے کیپلر کے تجزیے اور دیگر ڈیٹا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے علاوہ دو سپر ٹینکر جو زیادہ سے زیادہ چار ملین بیرل خام تیل لے جا سکتے ہیں، گزشتہ روز آبنائے کے ذریعے خلیج کی طرف روانہ ہوئے جن میں ایک جہاز نے عراقی بندرگاہ بصرہ کو اپنی منزل ظاہر کیا۔