گورنر خیبر پختونخوا کا اسلام آباد میں عزاخانہ رفعت ہاشمی کا دورہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں عزاخانہ رفعت ہاشمی کا دورہ کیا اور تبرکات کی زیارت کی

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں عزاخانہ رفعت ہاشمی کا دورہ کیا اور تبرکات کی زیارت کی۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری شمعون ہاشمی نے ان کا استقبال کیا اور عزاخانے میں موجود تبرکات بارے آگاہ کیا۔ عزا خانہ کے منتظمین کی جانب سے گونر کو امام ضامن باندھا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے عزادارانِ امام حسینؓ کے ہمراہ نیاز کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ افواجِ پاکستان کی کامرانی اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔